پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انشاءاللہ بہت جلدامریکہ کی مصنوعی طاقت کا بُت پاش پاش ہو جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا بھر میں ظلم کی داستان رقم کرنے میں مگن امریکہ سامراجی اور تسلط پسندانہ فطرت کے باعث اپنے ہی شہریوں کے خون کا پیاسا ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے امریکہ میں حالیہ پر تشدد واقعات کے تناظر میں کیا۔

آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ انسانیت اس امر کی گواہ ہے کہ سامراجیت پسند ریاستیں منہ سے بڑے سامراجی نوالے اٹھائیں تو انہیں زوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورہ پیٹنے والا عالمی سامراج امریکہ اپنے ہی شہریوں پر مظالم ڈھا کر ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا حالیہ واقعہ کی ابتداء میں سیاہ فام امریکی شہری کو قتل کرنے کے بعد تشدد اور ظلم نے امریکہ میں انسانی آزادیوں کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کا سیاہ فاموں کو راستے سے ہٹا کر سفید فاموں کو پہلے درجے کا شہری سمجھنا، اس بات کی علامت ہے کہ امریکی معاشرہ میں طبقاتی دراڑ پڑ چکی ہے اور ہر آنیوالا دن اس دراڑ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا بیان کہ "امریکہ اندر سے ختم ہو رہا ہے” ایک بار پھر سچ ثابت ہوا۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی کی مصنوعی طاقت کا بُت پاش پاش ہو جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close