گستاخ امام مہدیؑ کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت
ترجمان نے کہا کہ حکومت نے استور میں امام مہدی کی شان میں گستاخی کرنے والے مقرر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ واقعہ کی استور تھانے میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور انشاء اللہ جلد گرفتار بھی کریں گے
شیعہ نیوز: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان مسلکی تنوع پر مبنی سماج ہے، یہاں ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام واجب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت نے استور میں امام مہدی کی شان میں گستاخی کرنے والے مقرر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ واقعہ کی استور تھانے میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور انشاء اللہ جلد گرفتار بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: شبیہہ ذوالجناح کا نگران سپاہ صحابہ کے حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید
ترجمان نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں کسی کو بھی مذہبی، مسلکی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام سب پر فرض ہے، ترجمان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت گلگت بلتستان اپنی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔ جی بی کے عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں اور جی بی کے امن او امان کو قائم رکھیں۔ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔