سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں اور ایجنٹوں کے درمیان شدید جھڑپ
شیعہ نیوز: یمن کے ایک با خبر ذرائع نے بحر ہند اور خلیج عدن کے نزدیک واقع سقطری جزیرے میں سعودی عرب کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کے عسکریت پسندوں اور چھاپہ ماروں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔
اس باخبر ذریعہ نے عربی-21 نامی ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ 17 جولائی سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ ذریعہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی 2018 سے اس جزیرے میں تعینات ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کے فوجی، سعودی فوجیوں کو جارح فوجی قرار دیتے ہیں۔
اس ذریعے نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ عبوری کونسل کے ایک مسلح گروہ نے گزشتہ روز سقطری جزیرے میں سعودی عرب کے ایک اسپتال پر حملہ کیا اور اس پر زبردست فائرنگ کی۔ رپورٹوں میں بتایا گیا کہ ابوظہبی کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے سربراہوں اور کمانڈروں نے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔