مشرق وسطی

یمن میں جارح سعودی اتحاد کے حملے جاری

شیعہ نیوز:جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صوبہ مآرب کے صرواح، مدغل اور رحبہ ضلعوں پر اکتیس بار بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو چھے بار الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اُدھر ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ یمنی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان سیکٹر پر جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی اتحاد کے براہ راست حملوں میں اب تک قریب ۲۰ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر و دربدر ہو گئے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button