مشرق وسطی

غرب اردن میں رام اللہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کی یلغار

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن پر حملے جاری رکھتے ہوئے پیر کی صبح شہر رام اللہ کے مختلف علاقوں پر بھی ہلہ بول دیا۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مغربی علاقے راس کرکر پر حملہ کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے ایک اور مغربی علاقے بیت لقیا پر بھی حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ غزہ میں جنگ بندی کا حتمی سمجھوتہ پیش کرے گا، واشنگٹن پوسٹ

اسی کے ساتھ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے حمامہ علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ کی خبر ہے۔

غرب اردن کے شہر قلقیلیہ سے بھی ایک چیک پوسٹ پرفائرنگ کی خبر ملی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کے دوران صیہونی پولیس کی مداخلت سے تشدد پھوٹ پڑا اور درجنوں مظاہرین گرفتار کرلئے گئے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایالون میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم پھینکے جس کے نتیجے میں ایک صیہونی رکن پارلیمان نعمہ لازیمی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button