مشرق وسطی

ایران نے فلسطین کے لئے صرف باتیں نہیں کیں بلکہ عملی قدم اٹھایا، بشار اسد

شیعہ نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات پر رہبر انقلاب اسلامی، حکومت اور ایران کے عوام کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور مختلف شعبوں میں شام اور ایران کے گہرے تعلقات پر زور دیا۔

انہوں نے شام کے استحکام اور سلامتی کی حمایت میں ایران کے اہم کردار کی بھی قدردانی کی۔

شام کے صدر نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں گزشتہ 4 مہینے کے دوران ایران کے اقدامات نے دنیا پر ثابت کردیا کہ تہران، صرف بیان نہیں دیتا بلکہ عملی اقدامات کرتا ہے۔

بشار اسد نے مزید کہا کہ گزشتہ چند مہینے کے دوران فلسطین میں پیش آنے والے واقعات سے عرب دنیا کے جسم میں ایک بار پھر استقامت کی روح پھونک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل سانحہ رفح کے ذمہ دار ہیں، دونوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مصر ہیں، حماس

انہوں نے زور دیکر کہا کہ استقامت اور فلسطین کی حمایت میں شام کا موقف تاریخی ہے اور استقامت کا جذبہ شام میں پھیل چکا ہے اور اسے ہرگز تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے اس موقع پر ایران اور شام کے مابین ہونے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا اور کہا کہ مستقبل میں ان کا دورہ تہران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ لانے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے اس سے قبل لبنان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے لبنانی ہم منصب اور استقامتی محاذ کے اعلی عہدے داروں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button