مشرق وسطی

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملے، 4 بچے اور عورتیں شہید

شیعہ نیوز:جنوبی یمن میں میڈیا حلقوں نے سعودی عرب کے زرخرید فوجیوں کے توپخانے سے حملے کی اطلاع دی ہے جس میں 4 عورتیں اور بچے شہید ہوگئے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، سعودی اتحاد نے ہفتے کی شام جنوبی یمن کے صوبے تعز کے ’مقبنہ‘ ضلع کے ’وادی رسیان‘ علاقے پر توپخانے سے بھاری گولہ باری کی، جس میں 2 بچیاں اور 2 عورتیں شہید ہوئیں اور 2 بچیاں زخمی بھی ہوئیں ہیں۔

دوسری طرف اتوار کی صبح جارح سعودی اتحاد کے بمبار جنگی جہازوں نے یمن کے مواصلاتی نٹ ورک پر حملہ کیا۔ سعودی بمبار طیاروں نے صوبے عمران اور صعدہ میں مواصلاتی نٹ ورک پر کئی بار بمباری کی۔

المسیرہ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے صوبے عمران کے قرن الاعجم علاقے میں مواصلاتی ٹاوروں کو کم سے کم 4 بار نشانہ بنایا۔اسی طرح صوبے صعدہ کے الصفرہ علاقے میں مواصلاتی نٹ ورک بھی سعودی طیاروں کے 2 حملوں کا نشانہ بنا۔

دوسری طرف المسیرہ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق، جارح سعودی عرب اور اسکے کرایے کے فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے الحدیدہ میں 138 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button