مشرق وسطی
سراوان فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ایرانی عہدیدار
شیعہ نیوز: سکیورٹی معاون گورنر سیستان بلوچستان علی رضا مرحمتی نے کہا ہے کہ سراوان میں پولیس فائرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ زخمیوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے 3 افراد تھے، متاثرین کے اہلخانہ اور پاکستانی عوام سے گہری ہمدردی ہے۔ سکیورٹی معاون کا مزید کہنا تھا کہ سیستان و بلوچستان میں عدم تحفظ پیدا کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کُن اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں کو قتل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد ایران میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔