دنیا

مختلف صیہونی علاقوں پر ایران کے 30 میزائل گرنے کا اعتراف

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے ذرائع نے ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر میں مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر 30 میزائلوں کے گرنے کا اعتراف کیا ہے۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش کے تازہ ترین دور میں، تقریبا 30 میزائل مختلف علاقوں پر گرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا نیا دور

اسرائیلی حکومت کی ایمرجنسی سروسیز نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیفا پر ایران کے میزائل حملے میں 15 صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ شب اسرائیل پر ایران کے جوابی میزائل حملے میں تل ابیب میں اسلحوں کا ایک ڈیپو پھٹ پڑا جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کو صیہونی حکومت کی تاریخ کے سب سے بڑے اور شدید دھماکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل نے صیہونی اسلحہ گودام کو تل ابیب میں نشانہ بنایا جس کے بعد اُس میں نہایت شدید دھماکہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button