مشرق وسطی

ایران اور ایتھوپیا کا باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

شیعہ نیوز:ایران اور ایتھوپیا نے باہمی دلچسپی کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے معاون برائے قونصلر امور وحید جلال زادہ نے ایتھوپیا کے دار الحکومت آدیس ابابا میں اس ملک کے وزیر خارجہ میسگانو آرگا سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے اقتصادی شعبوں میں تعاون کے لئے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی امن معاہدہ کُرم کےتکفیری وہابی دہشت گردوں کی جوتی کی نوک پر، ایک اور شیعہ جوان شہید

دونوں اعلی عہدیداروں نے زراعت، مائننگ، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی زور دیا۔

اس سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی ایتھوپیا کے اپنے حالیہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button