مشرق وسطی
ایران اور عمان کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
شیعہ نیوز : عمان کی میزبانی میں ایرانی بحریہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور عمان کی رائل نیوی کے بحری اور جنگی جہازوں نے سمندر میں ایک مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا۔
عمان اور ایرانی نیوی کے بحری اور جنگی جہازوں نے شمالی بحر ہند اور آبنائے ہرمز کے پانیوں میں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں : لاپتا افراد کیس میں سست روی ، مایوس شہریوں نے عدالت میں پیش ہونا ہی چھوڑ دیا
یہ مشق، جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے اور ایران و عمان کی مشترکہ فوجی دوستی سے متعلق معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہے۔
اس مشق میں ایرانی ڈسٹرائر جماران اور ایرانی میزائل لانچر زرہ کے ساتھ ساتھ آئی آر جی سی نیوی کے دیگر جنگی یونٹوں کی موثر موجودگی بحری دفاعی سازوسامان کے میدان میں قومی خود کفالت کا ایک خوبصورت مظہر ہے۔