
ایران و ترکی کا فلسطینیوں کیلئے سفارتی اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور
شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے باخبر ذرائع نے ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران و جمہوریہ ترکی کے صدور آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و رجب طیب اردوغان کے درمیان ہونے والی ٹیلی تازہ فونک گفتگو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایران و ترکی کے سربراہان مملکت نے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے دونوں ممالک کے سفارتی اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے اور کھلم کھلا جنگی جرائم کا حکم دینے اور ان کا مرتکب ہونے والے غاصب اسرائیلی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر تاکید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں سربراہان مملکت نے ایران و ترکی کے درمیان باہمی تعلقات کی سپریم کونسل کے آٹھویں اجلاس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں کو یقینی بنانے پر بھی تاکید کی۔