مشرق وسطی

انتخابات ملکی فیصلوں میں عوام کی شرکت کی علامت ہے

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمانی انتخابات کا دوسرا جمعہ کی صبح 8 بجے باقاعدہ شروع ہوگیا۔ رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات ملک کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انتخابات ملکی فیصلوں میں عوام کی شرکت کی علامت ہیں۔ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ دوسرا مرحلہ بھی پہلے مرحلے کی طرح اہمیت کا حامل ہے۔

رہبر معظم نے ایرانی عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ پہلے مرحلے میں کچھ نمائندوں کو پارلیمنٹ میں بھیجا تاہم سیٹیں اب بھی باقی ہیں۔ دوسرے مرحلے خالی نشستوں پر نمائندے منتخب ہوں گے۔

اگر دوسرے مرحلے میں ووٹنگ میں شرکت کم ہوجائے تو کام ادھورا رہ جائے گا اسی لئے دوسرے مرحلے کی اہمیت پہلے مرحلے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بڑی تعداد میں لوگ ووٹنگ میں حصہ لیں گے تاکہ پارلیمنٹ میں نشستیں مکمل ہوجائیں۔ انتخابات میں ووٹنگ کی شرح جس قدر بڑھ جائے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی اور فعالیت کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button