مشرق وسطی

ایران ہمیشہ خطے اور خلیج فارس کی سیکیورٹی کا محافظ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں تاہم خلیج فارس کی نام نہاد سیکیورٹی کے لئے کسی بھی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بات اسحاق جہانگیری نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے علاقے میں اجنبیوں کی موجودگی کو بدامنی اور عدم استحکام کی وجہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم علاقے میں امن اور استحکام قائم کرنا چاہتے ہیں، ایران ہمیشہ خطے اور خلیج فارس کی سیکیورٹی کا محافظ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران پڑوسی اور علاقائی ممالک کی مدد سے خطے کی سلامتی کو جاری رکھ سکتا ہے۔

جہانگیری نے کہا کہ ایران کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ کی پالیسی ہرگز کامیاب نہیں ہوگی اور جن حکومتیں اس پالیسی کی مبنی پر عمل کر رہی ہیں، جاں لیں کہ ہمارے ملک کے ساتھ تعامل کا راستہ کوئی دباؤ کے بغیر اور منطق کی مبنی پر مذاکرات ہے۔

انہوں نے امریکہ اور یورپ کی بدعہدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام تہذیب یافتہ اور مہذب ہیں اور دنیا بھر میں ان کے کردار تعمیری ہے۔

نائب ایرانی صدر نے خلیج فارس میں حالیہ تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس کے علاقوں میں ایران سے متعلق حالیہ تبدیلیاں اس بات کی علامت ہے کہ منطق، باہمی احترام اور گفتگو کے ذریعے ایران کے ساتھ مذاکرات اور علاقائی مسائل حل کیا جا سکتا ہے، ایران مخالف جبر کی پالیسی کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button