
ایران نے فلسطینیوں کی ہر موقع پر مدد کی ہے، رہنما حماس اسماعیل ہانیہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے مسئول اسماعیل ہانیہ نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران نے فلسطین کی ہر طرح سے مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے فلسطینیوں کی ہر مشکل گھڑی میں مالی، دفاعی ، اخلاقی اور سفارتی مدد کی ہے۔
اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کی وجہ سے آج القدس انتہائی خطرناک مراحل اورمشکلات سے دوچار ہے ، یہ ڈیل فلسطینیوں ، قدس ، اور فلسطین کی سرزمین کو ختم کرنے سے متعلق ہے۔
اسماعیل ہانیہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے فلسطین کی آزادی کے خواہشمند ہیں ، اور آج ہمیں بڑے اور خطرناک چیلنجوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صہیونیوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ ایسی غلطی کرنے کی بیوقوفی نہ کریں۔
اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ ان خطرات کا مرکز ہے کیونکہ یہ صیہونیوں کی جانب سے یہودی آبادکاری اور تبدیلی کےمنصوبے سے مقابلے کا مرکز ہے۔