مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ کاروائی، 92 یمنی شہید و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے صوبہ صعدہ پر جارح سعودی اتحاد نے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 92 یمنی شہید زخمی ہوئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل صوبہ صعدہ کے الرقو علاقے پرتوپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 12 یمنی شہید اور 80 زخمی ہوئے ۔

سعودی اتحاد نے جمعرات کے روز بھی الرقو علاقے پرتوپوں کے گولے داغے اور میزائلی حملہ کیا تھا جس میں 2 یمنی شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی اتحاد کے براہ راست حملوں میں اب تک تقریبا ۲۰ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close