مشرق وسطی

خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام میں ایران نے مثبت کردار ادا کیا ہے، عمان

شیعہ نیوز: عمان کے وزیرخارجہ سید بدر البوسیدی نے کہا ہے کہ خطے میں تصادم کے امکانات اور کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام ممالک کو اہمیت دینا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ سید بدر البوسیدی نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے ایران کا کردار قابل قدر ہے۔ خطے میں تصادم کے امکانات اور کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام ممالک کو اہمیت دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا، گوتریس

انہوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے ۔ خطے کے تمام ممالک کو امن کے منصوبے میں شریک بنانے سے کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن کے قیام اور جنگ بندی کے لئے اسرائیل او رحماس دونوں کو امن کے عمل کا حصہ بنانا ہوگا۔

عمانی وزیرخارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملوں کا غزہ کے واقعات سے تعلق ہے۔ اگر غزہ میں جارحیت ختم ہوجائے تو ہر جگہ کشیدگی میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button