اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا، گوتریس
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے باشندوں کو اجتماعی سزا دینے کو بلاجواز قرار دیا۔
الجزیرہ نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
یہ بھی پڑھیں : لبنانی تنظیم حزب اللہ کا صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ
گوٹیرس نے کہا کہ ہمیں غزہ میں قتل عام کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کی ضمانت دینی چاہیے۔ غزہ میں جنگ کے جاری رہنے سے ہم ایک تاریک دور سے گزر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ قحط اور بھوک سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو شدید خطرہ لاحق ہے اور ان کو بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ غزہ میں دس لاکھ سے زائد افراد غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں اور صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔