مشرق وسطی
ایران اپنی نئی خارجہ پالیسی کے پہلے مرحلے میں باہمی سیاسی اعتماد کو بڑھانے میں کامیاب رہا ہے
شیعہ نیوز: سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے شہر سمرقند روانگی سے قبل مہرآباد ایئرپورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ہمسائیگی کی پالیسی اور انضمام کو مضبوط کرنا اور کثیرالجہتی کو گہرا کرنا ہے، ایران اپنی نئی خارجہ پالیسی کے پہلے مرحلے میں باہمی سیاسی اعتماد کو بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ایران وسطی ایشیا اور پڑوسی ممالک کے بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں ہونے والی اقتصادی پیش رفت سے فائدہ اٹھانے کے لیے خطے میں ایک بڑا کردار اور فعال موجودگی کا خواہاں ہے۔