مشرق وسطی
صدر پزشکیان کی حزب اللہ کے دفتر آمد، شہید سید حسن نصر اللہ کو خراج تحسین پیش کیا
شیعہ نیوزـ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر میں حاضری کے دوران اس تحریک کے سیکرٹری جنرل، مجاہد کبیر سید حسن نصر اللہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت پر لبنان کی بہادر قوم اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر شہید کمانڈروں کی یادگاری کتاب پر بھی دستخط کئے۔