ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہے، ایروانی
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے شام کے حالات پر تہران کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اپنے ٹھوس عزم کے تحت شامی حکومت اور اس کے عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام، شام میں حالیہ تدیلیوں پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں مزید کہا کہ ” ایران بڑے پیمانے پر تباہی اور آشوب پھیلانے والے تحریر الشام جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے اور ان کے خلاف جنگ کے شامی حکومت کے قانونی حق کی مکمل طور تسلیم اور اس کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے 36 فلسطینی شہید، 96 زخمی
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ حالیہ واقعات ، خاص طور پر القاعدہ کی شاخ تحریر الشام کی دہشت گردانہ کارروائيوں سے جسے النصرہ فرنٹ بھی کہا جاتا ہے، شام کے اقتدار اعلی اور پائیداری کے لئے سنجیدہ خطرات پیدا ہو گئے ہيں۔
ایروانی نے مزید کہا: ہیئت تحریر الشام کی کارروائیوں کی سطح اور پیچیدکی اور جدید ہتھیاروں اور ڈرون طیاروں کے استعمال سے غیر ملکی اور سب سے اوپر امریکہ کی حمایت ثابت ہوتی ہے کہ جس نے اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے دہشت گردی کو ایک حربہ بنا لیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے زور دیا ہے کہ اس تنازعہ کی آگ بھڑکانے والے ملکوں کو اپنے اقدامات اور شامی عوام پر مسلط کیے گئے تباہ کن حالات کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف اپنی منصفانہ اور ٹھوس جنگ میں شامی حکومت اور اس کے عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔