
امریکیوں کے منہ پر زودار طمانچہ مارا ہے، لیکن یہ انتقام نہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے 19 دیماہ کی مناسبت سے قم میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ایران نے امریکیوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، امریکی فوری طورپر خطے سے نکل جائیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: 19 دیماہ کی تقریب گذشتہ 40 برسوں سے ہر سال شان و شوکت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اور قمی عوام کا قیام ایک عظيم قیام کا پیش خیمہ بن گيا۔
انہوں نے فرمایا’’ امریکیوں کے منہ پر زودار طمانچہ مارا ہے، لیکن یہ انتقام نہیں۔‘‘
آیت اللہ علی خامنہ ای نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے آج کے میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکہ کی شرانگیر موجودگی کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے شہید میجر جنرل سلیمانی کی شجاعت اور دلیرانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید قاسم سلیمانی شجاع بھی تھے اور حکمت عملی بھی جانتے تھے، بعض لوگ شجاع ہوتے ہیں لیکن ان کے پاس حکمت عملی نہیں ہوتی۔ بعض حکمت جانتے ہیں لیکن شجاع نہیں ہوتے اور وہ اپنی حکمت عملی کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتے ۔
شہید سلیمانی نے دفاع مقدس سے لیکر آج تک بڑے سنگین خطرات کا سامنا کیا ۔ شہید سلیمانی صرف فوجی میدان کے ماہر نہیں تھے وہ سیاسی میدان کے بھی بہترین ماہر تھے۔
شہید قاسم سلیمانی کے کام منطق اور اخلاص پر استوار تھے۔ اللہ تعالی نے انھیں شہادت کے بہترین تحفہ سے نواز کر زندہ جاوید بنا دیا ہے۔