مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے خلاف جاری ہماری جنگ ابھی ختم نہيں ہوئی: نیتن یاہو

شیعہ نیوز: خود ساختہ صہیونی ریاست کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان اس بات پر اطمینان ظاہر کیا ہے کہ ان کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی مقبوضہ علاقوں میں نئی حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

یروشلم پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہوں نے کہا کہ بڑے بڑے چلینجز سے نمٹنے کے لئے لیکوڈ پارٹی کی حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔

نیتن یاہو نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ اسرائیل کے لئے جدوجہد، کالونیوں کے لئے مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور اپنے حقوق اور اپنے دفاع کے لئے ایران کے خلاف جاری ہماری جنگ ابھی ختم نہيں ہوئی ہے۔

صہیونی وزیراعظم نے کہا ہمارے سامنے جو چیلنج ہیں ان سے نمٹنے کے لئے مواقع موجود ہیں۔ ہمیں ابھی آئندہ چند برسوں کے لئے دائیں بازو کی حکومت کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیلی شہریوں کی نگرانی اور حفاظت کا کام کرسکے۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے پارلیمانی انتخابات چوتھی مرتبہ تعطل میں پڑے ہوئے ہيں اور حکومت کی تشکیل کے لئے کوئی بھی صہیونی پارٹی تنہا حکومت بنانے کے لئے مقررہ نستیں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button