ایران کا میزائل نظام دفاعی نوعیت کا ہے مذاکرات ممکن نہیں ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں مذاکرات پر مبنی مغربی ذرائع ابلاغ کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایرانی وزير خارجہ نے بی بی سی کی مجری کے سوال کا ٹھوس اور جامع جواب دیتے ہوئے خطے میں امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’’ اگر امریکہ میزائل کے بارے میں مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے خطے کے ممالک کو میزائل اور ہتھیاروں کو فروخت متوقف کرنا پڑےگا۔‘‘
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کا میزائل نظام دفاعی نوعیت کا ہے جس کے بارے میں مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس نے خطے میں امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں ایرانی وزير خارجہ کے لفظ کو حذف کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ ایران میزائل سسٹم کے بارے میں مذاکرات کے لئے آمادہ ہوسکتا ہے۔ لیکن اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندے نے ایسوسی ایٹڈ پریس کی اس خـبر کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافی انگریزی اچھی طرح جانتے ہیں اور انھوں نے عمدی طور پر امریکی میزائلوں اور ہتھیاروں کی خطے میں فروخت کے بارے میں ایرانی وزير خارجہ کی تنقید کو نظر انداز کیا ہے۔