دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے ساتھ زیادہ نرمی نہیں برتیں گے، امریکی صدر

شیعہ نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ایران کو زیادہ رعایتیں نہیں دیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے ایران نے مذاکرات میں شمولیت جاری رکھی ہے تاہم ایران کے جوہری مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم اب بھی بات چیت کر رہے ہیں اور میں 2015 کے ایران جوہری معاہدے کا حامی رہا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ایران کو زیادہ رعایتیں نہیں دیں گے۔

اس سے قبل جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے وائٹ ہاوس میں امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جوبائیڈن کی وائٹ ہاوس پہنچنے کے بعد کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات تھی۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران ماسک پہن رکھے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close