مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کی ایک اور بڑی کامیابی، ذوالجناح سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ

ایران نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹھوس ایندھن سے کام کرنے والے ذوالجناح سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ کیا۔

وزارت دفاع میں ایئرو اسپیس شعبے کے ترجمان مہندس حسینی کا کہنا تھا کہ ذوالجناح تحقیقاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ، پیشرفتہ ٹکنالوجی کے ساتھ انجام پائی اور اس میں ٹھوس ایندھن والے طاقتور انجن کا پہلی بار استعمال کیا گیا۔

انہوں نے ایام اللہ عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران کے نیشنل ٹی وی چینل 4 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی وزارت دفاع کے ماہرین کی کوششوں سے ٹھوس ایندھن کے انجن سے کام کرنے والے سیٹلائٹ ذوالجناح کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کی یہ لانچنگ تین مرحلوں پر مبنی تھی جس میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں ٹھوس ایندھن کا استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھوس ایندھن کی وجہ سے اس سیٹلائٹ میں 220 کلو وزن اٹھانے کی توانائی پیدا ہوگئی جبکہ مدار میں یہ 500 کلومیٹر کی جگہ لے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button