مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کی قومی طاقت قابل فخر ہے : صدر حسن روحانی

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی قومی طاقت ایک نہایت اہم اور قابل افتخار طاقت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سنیچر کو قومی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مراحل میں جہاں بھی ایران کو کوئی مسئلہ پیش آیا وہاں ہماری قومی طاقت ، ایک نہایت اہم طاقت کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی اور قابل افتخار رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ جب ایران کی قوم نے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کرلیا تو پھرمسائل کا پوری چابک دستی سے مقابلہ کیا اور کامیاب رہی اور تمام مسائل پر قابو پالیا ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی حکومت کی ایک ترجیح کورونا پینڈمک کا مقابلہ کرنا ہے اور ہم پوری طاقت سے اس وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ حکومت ایران، آئندہ چار مہینے میں کورونا کا مقابلہ کرنے ، اقتصادی پابندیوں کو شکست دینے ، عوام کی معیشت بہتر بنانے اور اہم اقتصادی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے چار اہداف کو حاصل کرلے گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close