مشرق وسطی

ایران فوجی ھمکیوں کے جواب میں ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون روک سکتا ہے، سینئر ایرانی عہدیدار

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ ایران مخالف دھمکیوں کا تسلسل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تہران کے تعاون میں تعطل کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے سینئر مشیر علی شمخانی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ ایران کے خلاف فوجی دھمکیوں کا تسلسل اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے ساتھ تعاون میں تعطل کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو اور سی آئی اے چیف کی مقبوضہ علاقوں میں خفیہ ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ افزودہ جوہری مواد کو ایران میں محفوظ اور نامعلوم مقامات پر منتقل کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ ملک پر کسی بھی حملے کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button