ایران مذاکرات کیلئے موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے گا۔ روحانی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے بھی مذاکرات کے لئے موقع نہیں گنوایا اور نہ ہی ہم ایسا موقع ضائع ہونے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں ملک کی انتظامی ذمہ داری ہے تو مسائل کے حل کے لئے عادلانہ، قانونی اور باعزت مذاکرات کے لئے تیار ہیں مگر مذاکرات کے نام سے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
جوہری وعدوں کی کمی کے تیسرے مرحلے پر آمادہ
صدر روحانی نے کہا کہ ایران، یورپ اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کر رہا ہے تاہم ابھی تک کوئی اچھا نتیجہ حاصل نہیں ہوا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دوسرے فریق کی تجاویز متوازن نہیں ہیں تاہم سیاسی عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کو کوئی نتیجہ حاصل نہ ہوا تو یورپ کو دوسری مرتبہ دی جانے والی 60 روزہ مہلت ختم ہونے کے بعد قطعی طور پر جوہری معاہدوں کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کا تیسرا فیصلہ بھی اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ یا تنازع نہیں چاہتے ہیں مگر جبر اور غنڈہ گری کو بھی تسلیم نہیں کریں گے۔
خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز کی سلامتی
ایرانی صدر نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کی پوزیشن نہایت اہم ہے اور ایران اور پڑوسی ممالک خلیج فارس اور اس آبناء کے تحفظ کی اصلی ذمہ دار ہیں اور دوسرے ممالک سے متعلق نہیں ہے، ایرانی قوم ہمیشہ خلیج فارس کے اہم محافظ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بدامنی اور درہم و برہم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم کشیدگی اور فوجی مقابلے نہیں چاہتے ہیں۔
صدر روحانی نے حالیہ دنوں میں امریکی جاسوس تنظیم ’’ سی آئی اے‘‘ کے خلاف ایرانی عدلیہ اور حساس اداروں کے اقدامات کی تعریف کی۔