مشرق وسطی

پرامن جوہری توانائی کے حق پر سمجھوتہ ممکن نہیں، ایران

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا کہ ایران کے پرامن جوہری توانائی کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کو ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات اور تین یورپی ممالک کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملہ

عراقچی نے زور دیا کہ اگر مخالف فریق سنجیدہ ہو اور پابندیوں کے خاتمے کے بدلے ایران کے جائز حقوق کا احترام کیا جائے جو کہ نیوکلیئر معاہدے کے لئے تیار ہے۔

گفتگو کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی ایران کے تعمیری اور سفارتی رویے کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی آمادگی ظاہر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button