مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ایران فلسطین کی فتح اور قدس کی آزادی تک حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔جنرل اسماعیل قاآنی
شیعہ نیوز: ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر کا دورہ کیا اور سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر سید حسن نصراللہ کی بتیس برسوں پر مشتمل حزب اللہ کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حزب اللہ کو عروج پر پہنچا دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران فلسطین کی فتح اور قدس کی آزادی تک حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔
جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران فلسطین کی فتح اور القدس کی آزادی تک شہید حسن نصر اللہ کے راستے اور مکتب کی حمایت میں حزب اللہ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔