دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ویانا مذاکرات کا اصلی ایجنڈا ہے: امریکہ

شیعہ نیوز: وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ویانا مذاکرات کا اصلی ایجنڈا ہے۔

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ ویانا میں ہم اپنے یورپی شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں پہلے دور کے مذاکرات کے بارے میں کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سفارت کاری ہی صحیح راستہ ہے اور یہ سب کے فائدے میں ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ ویانا میں منگل کو ہونے والے مذاکرات سے امریکہ کس حد تک راضی ہے کہا کہ یہ پہلے مذاکرات ہیں اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم اس بارے میں کیا کہتی ہے۔

یاد رہے کہ ویانا مذاکرات میں امریکی وفد نے شرکت کی کوشش کی تھی لیکن ایران کی مخالفت کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close