مشرق وسطی

ایران ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جنرل علی حاجی زادہ

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ جنرل علی حاجی زادہ نے کہا کہ آج کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے جس میں مضبوط اعصاب کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل علی حاجی زادہ نے ڈرون ٹیکنالوجی کے مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول اور کالجوں کے طلباء نے انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی ملکی دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ اور مغرب کی سرپرستی میں ایران پر مسلط ہونے والی آٹھ سالہ جنگ کے دوران نوجوان طلباء نے خدا پر توکل کرتے ہوئے اپنی جان پر کھیلا اور عالمی استکبار کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران نوجوان نسل نے سب سے زیادہ حصہ لیا اور زیادہ قربانی دی۔

یہ بھی پڑھیں : خواتین کا عالمی دن درحقیقت فلسطینی شیر دل خواتین کا ہے، ناصر کنعانی

جنرل علی حاجی زادہ نے کہا کہ آج اقتصادی اور سیاسی شعبوں کے علاوہ جنگ کے نئے محاذ کھل گئے ہیں۔ میڈیا کے میدان میں جنگ لڑی جارہی ہے جس کا دائرہ کسی علاقے سے مخصوص نہیں ہے۔ اعتقاد اور ارادے کی جنگ بہت اہم اور سخت ہے۔ نوجوان نسل کو اس جنگ کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کی جغرافیائی سرحدوں میں داخل ہونے میں ناکام ہوئے تو جنگ کا میدان بدل دیا اور ذہنی اور فکری جنگ شروع کردی۔

اس جنگ میں جوان نسل کا کردار بہت اہم ہے۔ روایتی جنگ کے میدان میں ایران بہت مضبوط ہے۔ آٹھ سالہ جنگ کے دوران آج کی طرح ترقی یافتہ ہتھیار ہوتے تو دو سال میں دشمن کو شکست دے سکتے تھے۔ آج ایران ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا کا تیسرا ترقی یافتہ ملک شمار ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button