مشرق وسطی

امریکہ نوازی پر ایران نے دیا یونان کو جواب، دو آئل ٹینکر روک لئے

شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز جمعے کو خلیج فارس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر یونان کے دو آئل ٹینکروں کو روک لیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ نے یونانی ناظم الامور کو طلب کر کے اُسے بحری قزاقی کی بابت خبردار کیا گیا تھا۔

یونان نے گزشتہ مہینے ایرانی پرچم کے حامل ایک آئل ٹینکر کو روک لیا تھا جس کے بعد رویٹرز نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ یونان نے اُس کا تیل امریکیوں کے حوالے کیا ہے۔ اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یونانی ناظم الامور کو طلب کر کے اپنا سخت اعتراض درج کرایا تھا۔

گزشتہ روز بھی تہران میں سوئٹزرلینڈ کے ناظم الامور اور امریکی مفادات کے محافظ کو بھی وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور بین الاقوامی ضابطوں بالخصوص سمندری قوانین اور اُس سے متعلقہ بین الاقوامی کنوینشنوں کو کھلی خلاف ورزی کرنے پر تہران نے سخت اعتراض درج کرایا اور ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ایران کے آئل ٹینکر کو اُس کے تیل کے ساتھ فوری طور پر آزاد کیا جائے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کی تیل بردار دو کشتیوں کے نام ” Prudent Warrior اور Delta Poseidon ” ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button