مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران سعودی عرب کے لہجے میں اس تبدیلی کا خیرمقدم کرتا ہے

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران سعودی عرب کے لہجے میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

نیوزایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے تہران – ریاض تعلقات کے بارے میں سعودی ولیعہد کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب کے لہجے میں اس تبدیلی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالم اسلام کے یہ دو اہم ممالک (ایران اور سعودی عرب) باہمی اختلافات کو دور کرکے، خطے میں امن و استحکام اور ترقی کی غرض سے ایک دوسرے کے ساتھ روابط اور تعاون کے نئے باب کا آغاز کرسکتے ہیں۔

سعید خطیب زادے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس کے علاقے میں تعاون اور گفتگو کی غرض سے ہرمز پیس پلان پہلے ہی پیش کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا ہرمز پیس پلان پیش کرکے تہران خطے میں دوستی اور تعاون کا راستہ کھولنے میں پہل کرچکا ہے اور سعودی عرب کے لہجے میں اس تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منگل کی شب العربیہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button