مشرق وسطی

ایران نے امریکہ کے 50 ملین ڈالر کا تیل ضبط کر لیا

شیعہ نیوز: تہران کی بین الاقوامی قوانین کی عدالت نے خلیج فارس میں امریکہ کے تیل کی ایک کھیپ کو ضبط کرنے کا احکامات صادر کئے جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گيا۔

عدلیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سویڈن کی ایک کمپنی خاص بیماری ” ای بی ” میں مبتلا لوگوں کے لئے ضروری دوائيں ایران کو نہيں دے پائی جس کی وجہ سے بیماروں نے ذہنی و جسمانی نقصان کے بعد تہران کی اس عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جزیرہ ابوموسی، تنب کوچک و بزرگ ایران کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں، ناصر کنعانی

اسی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے امریکی بحری جہاز (ADVANTAGE SWEET ) کے تیل کو ضبط کرنے کا حکم دیا جو خلیج فارس سے گزر رہا تھا اور سیکوریٹی افواج نے اس بحری جہاز کو ضبط کر لیا جس کے بعد بحری جہاز سے تیل خالی کرنے کے احکامات بھی صادر کر دیئے گئے۔

اس تیل کی قیمت 50 ملین ڈالر سے زائد بتائي جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button