دنیا
ایران نے امریکی تیل کی کھیپ کو روک لیا، مگر کیوں۔؟
شیعہ نیوز: مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکہ کی پابندیوں کے بعد، جس کی وجہ سے سویڈن کی ایک کمپنی کی جانب سے ای بی کے مریضوں کے لیے درکار ادویات کی فروخت روک دی گئی اور انہیں شدید جسمانی اور ذہنی نقصان پہنچایا، ای بی کے مریضوں نے تہران کی بین الاقوامی تعلقات کے قانون کی عدالت میں امریکہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مقدمے کے وکیل کی طرف سے قانونی پیروی کے ساتھ، عدالت نے بالآخر خلیج فارس میں ایڈوانٹج سویٹ نامی سمندری جہاز کے امریکی تیل کے کارگو کو ضبط کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اس جہاز کا سامان ضبط کر لیا گیا۔