مشرق وسطی

غزہ سے قابض رجیم کے مکمل انخلاء اور اس علاقے کی تعمیر نو کی حمایت کرتے ہیں، ایران

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی ثابت قدمی کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدہ تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کے خلاف فلسطین اور غزہ کے عظیم عوام کی مزاحمت، حوصلے اور معقول لچک کا نتیجہ ہے۔
فلسطینی قوم کی اس تاریخی فتح پر فلسطینی عوام اور خطے اور دنیا بھر میں مزاحمت کے تمام حامیوں اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ عوام مصائب میں کمی اور تعمیر نو کے منتظر ہیں، مہاجرانی

بیان میں زور دیا گیا کہ 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جرائم اور نسل کشی میں امریکہ سمیت یورپ کے ان استعماری ممالک کا بھی ہاتھ ہے جو نہایت بے شرمی سے قابض رجیم کی حمایت کرکے بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ وحشیانہ جارحیت کے ان 15 مہینوں کے دوران قاتل رجیم کو امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور متعدد دیگر مغربی ممالک کی براہ راست فوجی، مالی اور سیاسی حمایت حاصل تھی، جو کہ شرمناک ہے۔ بلاشبہ ان ممالک کو صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک کی حیثیت سے جوابدہ ہونا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ نئی پیشرفت کے ساتھ ہی بین الاقوامی برادری کی مدد سے، ہم غزہ میں نسل کشی اور قتل و غارت کے مکمل خاتمے، قابض رجیم کے مکمل انخلاء اور علاقے کی تعمیر نو کا مشاہدہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button