ایران، شام یا سمندری راستے سے ہم پر حملہ کر سکتا ہے، صیہونی عسکری تجزیہ کار
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے شام میں ایران کے سینئر فوجی مشیر جنرل رضی موسوی کے قتل پر تہران کے ممکنہ ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ایک ہوشیار اور حیران کن دشمن ہیں اور وہ ہمیں دوسرے میدانوں میں بھی سرپرائز دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی کرنل کوبی ماروم نے جنرل رضی موسوی کی شہادت پر ایران کے رد عمل کے بارے میں مزید کہا کہ ایران شام یا سمندر سے شدید حملوں کے ذریعے ردعمل دے سکتا ہے یا بیرون ملک ہمارے اعلیٰ حکام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پٹی میں فوج کو مشکل حالات کا سامنا ہے اور نہایت پیچیدہ حالات میں لڑ رہے ہیں، صہیونیوں کا اعتراف
انہوں نے مزید اعتراف کیا کہ ہم شمال میں ایک حقیقی اسٹریٹیجک بحران سے دوچار ہیں۔ حزب اللہ نے سرحدی پٹی میں ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔
ہمیں ایمانداری سے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اسرائیل حقیقت خطرے کو روکنے اور بدلنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔