
ایران نے قاتل دہشتگرد ٹرمپ کے سر کی قیمت 8 کروڑ ڈالر مقرر کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیطان اکبر امریکا کی جانب سے ایران کے 52 ثقافتی مقامات پر حملوں کی دھمکی کے بعد ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جو بھی ٹرمپ کا سر لائے گا اسے8 کروڑ ڈالر انعامی رقم سرکاری اعزاز کے ساتھ دی جائے گی۔
ایران نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو گیدڑ بھبکیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات پر زبردست جوابی حملے کیے جائیں گے اور وائٹ ہاؤس بھی ان کی پہنچ سے دور نہیں ہے۔
اتوار کو سردار قاسم سلیمانی کے جنازہ میںایرانی قوم سے اپیل کی گئی کہ ٹرمپ کے قاتل کو انعامی رقم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وہ کم از کم ایک ڈالر عطیہ ضرور دیں۔ بہرحال حکومت کی سطح پر اس اعلان کی تردید یا حمایت میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔
ایرانی قوم قاسم سلیمانی سے والہانہ محبت کرتی ہے اسی بنیاد پر لوگوں نے اپنی طرف سے اس نوعیت کااعلان کیا ہے۔ یاد رہےامام خمینی ؒ کی جانب سے شاتم رسول ؐ سلمان رشدی کو واجب القتل قراردیئے جانے کے بعد بھی اس کے سر کی قیمت کا اعلان کیا گیا تھا ۔