مشرق وسطی

غرب اردن میں غزہ کی نسل کشی کی تکرار کی بابت ایران کا انتباہ

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں، عام شہریوں کے قتل عام، خودسرانہ گرفتاریوں اور رہائشی مکانات کی مسماری کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں منجملہ انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر کے تازہ بیان پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، حماس عہدیدار

قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غرب اردن میں بھی غزہ کی طرح فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے غرب اردن میں اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے،عالمی برادری اور بالخصوص اسلامی اور علاقائی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم روکنے کے لئے فوری اقدام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button