اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران امریکہ کا نشہ اتاردےگا، اسرائیل کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اسلم بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عین الاسد اور اربیل کے امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈار جام کرنے کی امریکی اہلیت جام ہو کر رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ حملوں سے ثابت ہوگیا کہ ریڈار جام کرنے کی امریکی فوج کی اہلیت جام ہوکررہ گئی ایسے حملوں میں تیزی آئے گی،ہم امریکا کیساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج میزائل حملوں کا بروقت پتہ نہ لگا سکی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان حملوں میں تیزی آئے گی۔ ایران کی جانب سے مرنے اور مارنے کے عزم کے بعد اسرائیل کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو چکی ہیں ۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا کہ یہ وہی امریکی اڈے ہیں جہاں سے قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا ، اب یہ اڈے ایرانی ہدف بنے ہیں اور ہر آنے والے دن میں امریکا کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرنے کا عمل امریکی طاقت نہیں اس کی بوکھلاہٹ کا اظہار تھا ،اب بوکھلاہٹ میں وہ اور کچھ کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ ایران کو سبق سکھانے کا امریکی خواب بس اک خواب ہی رہے گا اور یہی ایران امریکا کا نشہ اتارنے کا باعث بنے گا۔ ایران ہمارا ہمسایہ ہے اس سے ہمارے تاریخی رشتے ہیں۔ ہم اگر اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے تو اس کے دشمن کے ساتھ بھی کاندھا نہیں لگا سکتے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close