مشرق وسطی

ایران خطے میں تکفیری دہشت گردی کو دوبارہ پھیلنے کی اجازت نہیں دے گا

شیعہ نیوز: عراق کے وزير خارجہ فواد حسین نے تہران کے ایک روزہ دورے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے ملاقات کی اس ملاقات میں علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں تکفیری دہشت گردی کو دوبارہ پھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔ علی شمخانی نے عراق میں امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عمل ضروری ہے۔ علی شمخانی نے شام پر امریکہ کے ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر خطے میں عدم استحکام پیدا کر کے داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے البتہ ایران اور دیگر علاقائی ممالک امریکہ کو خطے میں داعش دہشت گردوں کو دوبارہ منسجم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ نے عراق کی تازہ ترین صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت عراق میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہی ہے عراق نے طویل عرصہ تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور دہشت گردی کے فروغ کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button