مشرق وسطی

ایران ہر اس سمجھوتے کی حمایت کرے گا جو فلسطینی عوام کو منظور ہوگا، عباس عراقچی

شیعہ نیوز: ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں ہر اس معاہدے کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے جو فلسطینی عوام کو منظور ہو۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے پولٹ بیورو کے سینیئر رکن خلیل الحیہ نے ٹیلیفون پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے گفتگو کی ہے۔

انھوں نے اس گفتگو میں سید عباس عراقچی کو وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور غزہ کی صورت حال کی وضاحت کی ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینیوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا، اقوام متحدہ کا انتباہ

حماس کے سیاسی بیورو کے سینیئر رکن خلیل الحیہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں مسجدالاقصی کے حوالے سے غاصب صیہونی حکومت کی کوششوں اور منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

خلیل الحیہ نے اسی کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اوراس سلسلے میں انجام پانے والی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

انھوں نے ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئ کہا کہ فلسطینی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں کے قدردان ہیں اور اس با ت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے کہ ایران نے ہمیشہ ان کی بھر پور حمایت کی ہے ۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ایران کے لئے ہر وہ سمجھوتہ قابل قبول ہوگا جو فلسطینی عوام کو منظور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button