مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مایوس کردیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے ایرانی عوام کی عظمت اور سرافرازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مبہوت اور مایوس کردیں گے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی۔جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے 22 بہمن کو یوم اللہ اور نورانی دن قراردیتے ہوئے کہا کہ 22 بہمن کا نور دنیا بھر میں پھیل گیا ہے اور اس نور سے دنیا کے مستضعفین مستفیض ہورہے ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ 22 بہمن میں ایک واقعہ رونما ہوا ۔ جس نے تاریخ بشریت میں انبیا اور اولیاء علیھم السلام کے اہداف اور مقاصد سے دنیا کو آشنا کیا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ 22 بہمن اور انقلاب اسلامی ایران نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کو روک دیا اور مسئلہ فلسطین کو نابود ہونے سے بچا لیا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا ہم سب پر احسان ہے۔ آیت اللہ سیستانی اور رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے تعزيتی پیغامات میں شہید قاسم سلیمانی کی بے مثال خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے عراق اور شام میں داعش کی کمر توڑنے میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا اور اللہ تعالی نے اس عظیم شہید کو کامیابی اور فتح سے ہمکنار کیا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے ایران میں پارلیمنٹ کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مبہوت اور مایوس بنادیں گے اور اچھے ، مؤمن اور بابصیرت افراد کو پارلیمنٹ میں منتخب کرکے بھیجیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button