مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی قوم نے حالیہ حادثات میں دشمن کے عزائم کو پسپا کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دوسرے ممالک کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے سنہری مواقع میسر ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای گزشتہ رات معاشی کارکنوں، لیبر تنظیموں کے اراکین اور مینوفیکچررز کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فرمایا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے دشمن کی پابندیوں کے خاتمے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اگر قوم، ملکی ماہرین اور مینوفیکچررز سب مل کر اندرونی صلاحیتوں کے ذریعے قومی پیداوار میں اضافہ کریں تو پابندیاں لگانے والے بھی اپنے کئے پر مایوس ہوں گے کیونکہ انھیں بھی پتہ چل جائے گا کہ مزید پابندیوں سے انھیں کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دوستوں اور دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم نے حالیہ حوادث میں دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جس طرح ایرانی قوم نے دشمن کو سیاسی، نظامی اور سکیورٹی جنگ میں شکست سے دوچار کیا ہے اسی طرح وہ دشمن کو اقتصادی جنگ میں بھی شکست سے دوچار کرے گی۔

انہون نے کہا کہ ہم معاشی کارکنوں کی سرگرمی کی بدولت، تمام پابندیوں کو ایک ’’ اچھے موقع‘‘ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا غیرملکی ممالک ہرگز ایران کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تبادلے پر تیار نہیں ہیں اسی لیے ہم اپنی معیشت کے تحفظ کے لیے ملکی اور گھریلو پیداوار پر انحصار کرنا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی قوم نے دشمن کو سیاسی اور سیکیورٹی میدان میں شکست دے دی ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اقتصادی جنگ میں بھی دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کرے گی۔

واضح رہے کہ ایران میں تیل کی قیمت میں اضافے پر مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران بعض ملک دشمن عناصر نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button