
سعودی عرب میں گرفتار ایرانی عالم دین رہا
شیعہ نیوز: سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے ایرانی عالم دین حجت الاسلام قاسمیان رہا ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے معروف ایرانی عالم دین رہا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف قرآنی شخصیت حجتالاسلام قاسمیان کو سعودی عرب میں حراست میں لیے جانے کے بعد ایران کے قونصل خانے کی مسلسل کوششوں سے رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نوابشاہ و حیدرآباد: ایس یو سی کی جانب سے تحفظ عزا و دفاع پاکستان کانفرنسز کا انعقاد
حجت الاسلام غلام رضا قاسمیان اس وقت ملک واپسی کے لئے تیاری کررہے ہیں۔
ایرانی ٹی وی چینل کے معروف قرآنی پروگرام "محفل” کے سرکاری صفحے پر شائع بیان میں بتایا گیا ہے کہ حجتالاسلام قاسمیان سعودی عرب میں ایرانی قونصل خانے کی بھرپور اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں رہا کر دیے گئے ہیں۔
حجت الاسلام قاسمیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے: آپ لوگوں کی دعاؤں اور سعودی عرب میں ایرانی قونصل خانے کی مسلسل پیروی کے نتیجے میں جیل سے آزاد ہوا ہوں اور دبئی کے راستے ایران واپس جارہا ہوں۔