دنیا

بنگلادیشی عدالت کی شیخ حسینہ واجد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

 

شیعہ نیوز: بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف کارروائی تیز ہوتی جارہی ہے اور عدالت نے ان کی جائيداد اور رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں، اسلام آباد

بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کی جائیداد ضبط کرنے اور رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹ کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ حسینہ کے علاوہ ان کے بیٹے سمیت کئی رشتہ داروں کے خلاف بھی جائیداد ضبط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔فی الحال شیخ حسینہ ہندوستان میں پناہ گزیں ہیں۔

ڈھاکہ کی ایک عدالت نے شیخ حسینہ واجد کی دھان منڈی کی رہائش گاہ سمیت دیگر جائیداد کو ضبط کرنے کے حکم دیے۔ یہ حکم جج ذاکر حسین غالب کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button