
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں، اسلام آباد
شیعہ نیوز: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے اور عالمی سلامتی کے لیے ایران کے متحرک کردار سے واقف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو لگام دی جائے، سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کا مطالبہ
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور اسلام آباد کے مابین مختلف سطح پر برقرار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاہدے کا ہمیشہ حامی رہا ہے اور آج بھی اس کی بحالی کے حق میں ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ علاقے کی سلامتی اور تمام تنازعات کے پرامن حل کے لیے اسلام آباد اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔