پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم پاکستان پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران اور کلچرل اتاشی قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران، لاہور جعفر روناس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے اہم موقع پر دونوں برادر ممالک پاکستان و ایران کے درمیان دوستی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو مبارک بادی کا پیغام دیا۔

اردو زبان میں جاری کئے گئے اس پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ میں یوم پاکستان کے موقع پر برادر ملک پاکستان کے باوقار عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سے پہلے انھوں نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھ کر سنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ارض پاکستان کے حصول کا مقصد آزاد مملکت کا قیام تھا

یاد رہے کہ پاکستانی قومی ترانہ سوائے ایک لفظ "کا” کے تمام کا تمام فارسی زبان میں ہے جو کہ ایران کی قومی زبان ہے۔ جعفر روناس کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلا ملک تھا جس نے انقلاب اسلامی کے بعد ایران کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران قوم اقبالؒ کے افکار سے آج بھی روشنی لیتی ہے جبکہ پاکستان کے عوام امام خمینیؒ کی فکر سے اسلامی افکار کے احیاء میں مصروف عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button